11 جون، 2015، 12:43 AM

پاکستان، میانمار نہیں/ہندوستان غلطی فہمی میں نہ رہے

پاکستان، میانمار نہیں/ہندوستان غلطی فہمی میں نہ رہے

پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہندوستان کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان میانمار نہیں ہے اور ہماری مسلح افواج ہرقسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہندوستان کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان میانمار نہیں ہے اور ہماری مسلح افواج ہرقسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس سے قبل ہندوستانی وزیر مملکت راجیہ وردھن راٹھورنے کہا تھا کہ ہندوستان میانمار کی طرح پاکستان کے اندر بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی افواج نے میانمار میں اپنے ملک کے علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کی جس پر بھارتی وزیرمملکت برائے اطلاعات راجیہ وردھن راٹھور نے اسے پاکستان کے لئے واضح پیغام قرار دیا تھا۔

News ID 1855746

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha